بنٹوال ،7؍ اگست (ایس او نیوز) پانے منگلورو کے قریب شانتی گڈا بونڈالا میں ایک بڑے بھائی نے اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کے شبہ میں چھوٹے بھائی کو جان سے مار ڈالا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک شخص کا نام سندرا ہے جسے اس کے بڑے بھائی روی نے سر پر لوہے کی سلاخ مارتے ہوئے قتل کیا ۔ بتایا جاتا ہے سندرا غیر شادی شدہ تھا اور اکیلا رہتا تھا ۔ روی کی بیوی اسے کھانا پینا فراہم کرتی تھی ۔ روی کو اس بات کا شبہ پیدا ہوگیا تھا کہ اس کی بیوی اور سندرا کے بیچ ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے ہیں ۔ اس وجہ سے اس نے سندرا پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا ۔
بنٹوال پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔